اڈیالہ کے قیدی نے پاکستان اور فورسز کو بدنام کیا، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کے قیدی بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے پاکستان اور فورسز کو بدنام کیا ہے، ملک کی بقاکے لیے اگر اڈیالہ جیل کے قیدی کو سمجھانے کیلیے راولپنڈی جانا پڑا تو ضرور جاؤنگا۔
پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ چاروں صوبوں کے گورنرز کی موجود گی اس بات کی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے، عمران خان کومعلوم ہونا چاہیے کہ اس کے بیانات سے ملک کے حالات خراب ہونگے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے، ملک کی سلامتی کےلیے ہم کسی سے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ملک دشمنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ نے چاروں صوبوں کے گورنرز کو ایک جگہ جمع کرکے ملک میں اتحاد اتفاق کی مثال قائم کی ہے۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ سب کا فرض ہے کہ ملک میں معاشی بہتری کے لیے کردار ادا کریں، اس کانفرنس کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سکیورٹی کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرسماعت ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے خط میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔ عدالت کو خط میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز فراہم کیے جائیں۔
خیال رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔