انصار الله کے سربراہ کو قتل کی دھمکی دینے پر مہدی المشاط کی نتین یاہو کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سید عبدالمالک الحوثی کے نام اپنے ایک پیغام میں مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کے ایک سال مکمل ہونے پر "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس میں سید عبدالمالک الحوثی سے تجدید عہد و وفا کیا گیا۔ اس پیغام میں مہدی المشاط نے لکھا کہ قیادت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جو عاقلانہ و شجاعانہ فیصلہ کیا گیا ہم اسے سراہتے ہیں۔ انہوں نے یمنی انقلاب کے سرپرست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عزت، افتخار، استقامت کا مینارہ اور طاقت کی علامت ہیں۔ ہم فتح یاب ہونے تک عزت و کامیابی کے راستے پر چلتے ہوئے آپ کی دانشمندانہ قیادت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم دشمن کے شور و غوغا کو خاطر میں نہیں لاتے۔ آپ ہر حریت پسند یمنی کے دل میں زندہ ہیں۔ ہم آپ پر اپنی جان قربان کر دیں گے۔
مہدی المشاط نے کہا کہ میڈیا نے ایسی رپورٹس دی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا پاک نام، مجرم و بدبودار نتین یاہو کی زبان پر آیا ہے۔ ہم اس ظالم نتین یاہو کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمہاری کوششیں دھری رہ گئیں۔ نہ تو تم اور نہ ہی تم سے زیادہ وحشی و ظالم اپنے کسی ہدف کو پا سکے گا۔ مہدی المشاط نے انصار الله کے سربراہ کو قتل کی دھمکی دینے پر نتین یاہو کو وارننگ دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان خواہشات سے تمہارے دن ہی کم ہوں گے۔ تم ہمیں مجبور کر رہے ہو کہ ہم تمہیں ختم کرنے اور آخرت کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے آخری بازی کھیلیں۔ اے بیوقوف! اس طرح کی سوچ کو اپنے ذھن سے نکال دو کیونکہ یمن کے بلند و بالا پہاڑوں پر کوئی تبدیلی رونماء ہونے سے پہلے تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے سید عبدالمالک الحوثی کو لکھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہدی المشاط کے سربراہ
پڑھیں:
اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات
اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
یروشلم (آئی پی ایس )غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو آج اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے اور نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔
غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں نیتن یاہو کی حیران کن لچک سے اسرائیل کے دائیں بازو کے حلقوں کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی۔یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کیلیے نمائندے اسٹیون وٹکوف کے نیتن یاہو پر براہ راست دبا کے بعد ممکن ہوا۔ دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے تاحال جاری ہیں اور سیز فائر اعلان کے بعد اب تک اسرائیلی حملوں میں 70 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں