مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے، کینو 280 سے 350 روپے تک کی قیمت میں فروخت کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب برائلر کی قیمت میں 4 روپے کی معمولی کمی ہوئی یے، کمی کے بعد برائلر 591 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔گلی محلوں ، منڈی اور پوش علاقوں میں نرخ ناموں کے برعکس من مانی قیمتوں پر سبزیاں ، پھل اور چکن کی فروخت سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، عوام نے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ 31 دسمبر کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔