قومی اسبملی کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اجلاس پیر کی شام 5 بجے اسمبلی ہال میں شروع ہو گا۔
اتوار کو جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانہ کے بعد علیحد و فہرست میں درج سوالات دریافت کیے جائیں گے اور ان کے جوابات دیےجائیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی، سید حفیظ الدین، فرحان چشتی اور سید وسیم حسین وزیر برائے داخلہ کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو ملک میں انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف مناسب اقدامات نہ کرنے سے متعلق ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر برائے انسانی حقوق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایکٹ 2012 میں ترمیم کرنے کا بل قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق قانون سازی میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ تحریک پیش کریں گے کہ قومی کمیشن برائے مقام خواتین ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کرنے کا بل (قومی کمیشن برائے مقام خواتین (ترمیمی) بل 2024) قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے اور منظور کیا جائے۔
ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے سامنے رکھے جانے والے کا غذات میں سینیٹر محمد اور نگزیب وزیر برائے خزانہ و محاصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 160 کی شق (3 ب) کی مقتضیات کے مطابق مدت برائے جنوری تا جوان2022 کی بابت دوسرے این ایف سی ایوارڈ کی تعمیل کی بات دوسری ششماہی نگرانی رپورٹ قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ 24 اپریل 2024 کو پیش کردہ تحریک پر مزید بحث اور دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پر تحریک تشکر بھی پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق نکتہ ہائے اعتراض کے علاوہ معاملات بھی اٹھائے جائیں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں صاحبزادہ صبغت الله وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و معاونت کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والی فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو دارالحکومتی علاقہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی اسپتالوں بالخصوص ٹرسٹ اسپتالوں کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) کے ضوابط کی مقتضیات کے مطابق ضرورت مند افراد کو مفت اور رعایتی علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکامی سے متعلق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجلاس اسپیکر اسلام اباد اعظم ایاز بل پاکستان میڈیکل کونسل پی ایم ڈی سی تارڑ تحریک توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر صادق صبغت اللہ علاج قومی اسمبلی معالجہ نذیر وقفہ سوالات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس اسپیکر اسلام اباد ایاز پی ایم ڈی سی تارڑ تحریک توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر صبغت اللہ علاج قومی اسمبلی معالجہ قومی اسمبلی
پڑھیں:
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فہرست میں 69 خواتین، 16 مرد اور 10 نابالغ شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق فہرست میں سب سے کم عمر قیدی 16 سال کا ہے، ان قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اتوار سے رہا کیا جائے گا۔
اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن اور قانون ساز خالدہ جرار بھی شامل ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔
اس سے قبل اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔