چترال میں 6 کروڑ 15 لاکھ سے زائد میں مارخور کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
چترال میں 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز یعنی 6 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کی ادائیگی پر مارخور کا شکار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (ڈی ایف او) وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔
مارخور کے شکار کی ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی ریکارڈ بولیگلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کےلیے 1 لاکھ 86 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگ گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں شکار کا پرمٹ کھلی بولی میں جیتا تھا اور ٹیکسز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے۔
اس سے قبل امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستانی تاریخ میں مہنگا ترین کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالر میں کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مارخور کا شکار ہزار ڈالرز
پڑھیں:
2024 میں روزگار کے لیے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے
پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی، مگر ریکارڈ ترسیلات زر کا سلسلہ برقرار
پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2024 کے آغاز میں سات لاکھ سے زائد افراد نے ملک چھوڑا۔
ذرایع کے مطابق، 727,381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، جو کہ 2023 میں روانہ ہونے والوں کی تعداد 862,625 سے کم ہے۔
تاہم، اس دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر کا سلسلہ جاری رہا۔ کیلنڈر ایئر 2024 میں انہوں نے پاکستان کو 34 ارب ڈالرز سے زائد کی رقم ارسال کی، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔