190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا کل صبح 11 بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
بانی جن کے لیڈر ہیں وہ ہی اُن کی جان کی فکر کریں، فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں،اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
عدالتی عملے کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوشن ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے، عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024ء کو محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 2 بار موخر ہوچکا ہے، جس کے بعد تیسری بار اس کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی۔
اس معاملے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ القادر ٹرسٹ پر دستخط کے وقت ہی بانی پی ٹی آئی کو بتادیا تھا کہ آپ اس میں جیل جائیں گے۔
جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں چل سکے گا، حامد رضاپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آپ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ورکنگ کر کے آئیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔
دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی وقاص اکرم نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی کی بریت کا کیس ہے، امید ہے کل کیس کا فیصلہ مزید موخر نہیں کیا جائے گا۔
اس معاملے پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے موقف اختیار کیا کہ برطانیہ سے آئی رقم سرکاری خزانے کی بجائے سابق وزیراعظم نے پراپرٹی ٹائیکون کے جرمانے میں ایڈجسٹ کروائی، بدلے میں 450 ایکڑ زمین لی ہے۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے کہا کہ کل آنے والے فیصلے سے ملک کی بدنامی ہوگی۔ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فیصلہ جو بھی آئے مذاکرات جاری رہیں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی وزرا کی پریس کانفرنسز سے پتہ لگتا ہے کہ حکومت کو پہلے سے پتہ ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں کیا فیصلہ آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، یہ سراسر ایک سیاسی انتقامی کارروائی کا کیس ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ملین پاو نڈ نے کہا کہ
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں ثابت نہیں ہوا پیسا جرم کا ہے، علی ظفرسینیٹر علی ظفر نے کہا کہ القاد ٹرسٹ کیس سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
خیال رہےکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی تاہم اس روز بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور مؤخر کردیا گیا۔