Islam Times:
2025-01-18@13:02:27 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کو کراچی میں فضاؤں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.

9 ڈگری کمی رہی، شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، صبح کے وقت کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عصر حاضر علم و آگہی اور شعور کا دور ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی ہوہی نہیں سکتی ،نصیراحمد بلوچ

گوادر (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل نصیر احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر علم و آگہی اور شعور کا دور ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی ہوہی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے طلباکو علم کی ہتھیار سے لیس ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کے طلبا کالج میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں سرد علاقوں میں دس دن کی چٹھیاں ختم ہوچکی ہیں کالج درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکِن چھٹیوں کے بعد اکثر طلباغیر حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر طلبا کو امتحانات میں بھیٹنے اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے طلبا کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں روزانہ کی بنیاد پر کالج بھیجیں تاکہ وہ کلاسسز اٹینڈ کرسکیں اور ان کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا سلسلہ برقرار
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • عصر حاضر علم و آگہی اور شعور کا دور ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی ہوہی نہیں سکتی ،نصیراحمد بلوچ
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا