پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کسی قیمت کمزورنہیں ہونے دیں گے، سردارعتیق خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان اورآزادکشمیرکوملانے والے کوہالہ پل پرآل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کی کال پر’کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن‘ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کےعوام اورافواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہارکرنا تھا۔
اتوارکوآزاد کشمیر کے عوم کی پاکستان کے عوام اورافواج پاکستان سے اظہار محبت کے طور پر پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل کنونشن منعقد کیا گیا، کنونشن میں مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرآل جموں کشمیرمسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم آزادکشمیر سرادرعتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اورکشمیری تکمیل پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کی جنگ لڑ رہے ہیں جلد کشمیرآزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستان اور کشمیر کے رشتہ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن‘ دراصل قرارداد الحاق پاکستان اوراعلان نیلا بٹ کی تجدید ہے اور تحریک الحاق پاکستان درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے۔
سردارعتیق احمد نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ایک بڑی ضمانت ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی آخری اورمحفوظ ترین پناہ گاہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کا محفوظ مستقبل صرف اورصرف پاکستان سے وابستہ ہے، کشمیربنے گا پاکستان کا نعرہ دفاع پاکستان کی مقبول عوامی بنیاد ہے۔
سردارعتیق نے کہا کہ جلد یا بادیرہندوستان کو مقبوضہ جموں کشمیر سے نکلنا ہوگا، ریاست جموں کشمیر کے مذہبی، سیاسی اور پاکستانی تشخص پرکوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس تاریخ اورتحریک دونوں کی وارث ہے، شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاسکتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں تاخیر کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے آزاد کشمیرکا نظریاتی انتشاردشمن کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے۔
کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ کشمیری قوم کی منزل پاکستان ہے۔
قبل ازیں دھیرکوٹ سے سردارعتیق احمد خان اورمظفرآباد سے راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں کشمیریوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اورکشمیرکے رشتہ کوکمزور نہیں ہونے دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار اظہار یکجہتی الحاق پاک فوج پاکستان تحریک جموں خان سردار شہ رگ عتیق فوج کشمیر کشمیر کنونشن محبت منزل نیلا بٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار الحاق پاک فوج پاکستان تحریک عتیق فوج نیلا بٹ وی نیوز کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن پاکستان اور نے کہا کہ کشمیر کے
پڑھیں:
شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری 2025ء) ایم این اے نثار جٹ نے حکومت کو این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کرنے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رہنماوں کے الزامات کا جواب دیا۔ نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے فراڈ کیا ہم بہت برے ہیں، لیکن شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے، وہ بند لفافہ کابینہ کے منٹس کا حصہ ہے کھولیں اسے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے کی گئی غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ القادر ٹرسٹ کے بھونڈے کیس میں میرے خلاف فیصلہ دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنا منہ مزید کالا کریں گے۔(جاری ہے)
مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا نہ ہی حکومت کو ایک ٹکے کا کوئی نقصان ہوا۔
اس مقدمے میں اصل سزا تو نواز شریف کی بنتی ہے جس نے 9 ارب روپے رشوت کی مد میں حاصل کیے۔ نواز شریف اور زرادری پر مے فئیر اپارٹمنٹس کی طرز کے بے شمار مقدمات ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے توشہ خانے سے مہنگی ترین گاڑیاں خلاف قانون حاصل کیں ، ان پر موجود تمام مقدمات اوپن اینڈ شٹ ہیں لیکن ان کو معاف کر کے مقدمات کو صرف اس لیے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ڈیل قبول کر لی۔ اس کیس میں بھی نواز شریف سے 9 ارب روپے کا حساب مانگنا بنتا ہے ۔ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کیس میں بالکل بے قصور ہیں اُن کو کیس میں شامل کرنے کا واحد مقصد مجھ پر دباؤ بڑھانا تھا۔ اِس سے پہلے بھی بشریٰ بی بی کو 9 مہینے بے گناہ جیل میں رکھا گیا ہے۔ دنیا میں کبھی کوئی شخص جسے معلوم ہو کہ وہ بد دیانتی کر رہا ہے نیوٹرل امپائر نہیں لگاتا ۔ میں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کا رواج قائم کیا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے جو بالکل نیوٹرل ہو اور شفافیت پر مبنی فیصلہ دے۔ حکومت اس مطالبے سے اسی لیے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ وہ بد دیانت ہے۔ ہم جسٹس امین الدین ( آئینی بینچ کے سربراہ) کو بھی خط تحریر کریں گے کہ ہمارے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پیٹیشن سنیں۔ ہمارے جو بے قصور لوگ ملٹری تحویل میں ہیں ان کو بدترین ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمارے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ۔ ہم نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوم متحدہ کو بھی اس سلسلے میں خط لکھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کیونکہ پاکستان کی کسی بھی عدالت سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ قاضی فائز عیسی اور عامر فاروق تو اسٹیبلشمنٹ کے ہی اوپننگ بیٹسمن کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ اب جو آئینی بینچ بنا ہے وہ بھی ان کی ہی ایکسٹینشن ہے۔ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کی کوئی معافی نہیں ملتی۔ جنرل پنوشے مغرب کا طاقتور جنرل تھا لیکن انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کرنے پہ اسکو کڑی سزا دی گئی۔ ہمارے سیاسی ورکروں کو اغوا کر کے تشدد کیا گیا۔ نو مئی میں جس نے تحریکِ انصاف کو خیر آباد کہا اسکو تمام الزامات سے بری الزمہ کر دیا گیا۔ آٹھ فروری کو پاکستانیوں کے حق پر بے شرمی سے ڈاکہ مار کر انتخابات کو چوری کیا گیا اور پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوایا گیا۔ کھلی مینڈیٹ چوری کے بعد پاکستان میں ہر جانب عدم استحکام کے سائے ہیں۔ آٹھ فروری کو پوری قوم یوم سیاہ منائے گی۔ اس دن فارم 47 کی جعلی حکومت قائم کر کے پاکستان میں جمہوریت اور جمہور کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا جسکے بعد ملک میں نہ تو سیاسی استحکام آ سکا ہے نہ ہی معاشی استحکام- ہم نے مذاکرات ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کرنے ہیں- پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی بحرانوں کے خاتمے، دہشت گردی کے مسئلے پہ قابو پانے اور ملک کو درپیش دوسرے سنجیدہ مسائل کے حل کے لئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے-