بنگلادیش کی پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم، آن لائن ویزا دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور:بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان کاکہنا ہےکہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں، پاکستانی عوام کے لیے آن لائن ویزا بھی دستیاب ہے۔
چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے سفیر نے کہا کہ یہاں کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلا دیش کےعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش اور پاکستان مل کر ترقیاتی کاموں میں بے شمار ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، دونوں ممالک میں بہت ساری چیزیں مشترکہ ہیں، پاکستان کے عوام نے ہرمشکل وقت میں بنگالیوں کی مدد کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد:وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔
گزشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔
پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔ پاکستانی قیدی بارڈر سیکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔