شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا،9ماہ میں قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا، حکومت کے ابتدائی 9 ماہ مارچ تا نومبر 2024 کے دوران حکومتی قرضے مجموعی طور پر 5 ہزار 556 ارب روپے بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70ہزار 366ارب روپے رہا جو فروری 2024 میں 64ہزار 810ارب روپے تھا۔دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مقامی قرض میں 5ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں 356 ارب روپے کی کمی ہوئی۔دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 48ہزار585ارب اور غیر ملکی قرضہ 21ہزار 780ارب روپے تھا جبکہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42ہزار 675ارب روپے اور مرکزی حکومت کا غیرملکی کاقرضہ 22ہزار 134ارب روپے تھا

موجودہ حکومت میں نگرانوں کے مقابلے میں مجموعی طور پرقرضوں میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ نگران دورکے 6ماہ یعنی ستمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 840 ارب روپے بڑھا تھا۔دستاویز کے مطابق فروری 2024 یعنی نگران دور کے آخری مہینے میں وفاقی حکومت کاقرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا اور اگست 2023 میں وفاقی حکومت کاقرضہ 63ہزار 970 ارب روپے تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کا ارب روپے تھا

پڑھیں:

حملہ آور کا سیف علی خان سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ، پولیس نے مزید کیا بتایا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر گزشتہ روز نامعلوم حملہ آور کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے تاہم اب یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ حملہ آور نے اداکار سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے بتایا کہ حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جے) کے کمرے میں داخل ہوا۔ حملہ آور نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور انکار پر سیف علی خان اور ان  پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا کون، شناخت ہوگئی

نرس کے مطابق شور سن کر دوسری نینی جس کا نام جونو ہے وہ بھی جاگ گئیں اور مدد کےلیے پکارا جس پر سیف علی خان اور کرینہ کپور بھی کمرے میں پہنچ گئے۔ سیف نے حملہ آور کا سامنا کیا اور اسی دوران زخمی ہوگئے۔ نرس نے بتایا کہ ایک اور اسٹاف ممبر گیتا نے بھی اس دوران مداخلت کی اور وہ بھی زخمی ہوگئیں جس کے بعد حملہ آور اضافی عملے کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گیا۔

جوائنٹ کمشنر ستیا نارائن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے 1 کروڑ روپے کے مطالبے کی بات غلط ہے یہ محض چوری کی کوشش کا واقعہ تھا اور ملزم آگ لگنے کی صورت میں ایگزٹ والے راستے سے گھر میں داخل ہوا، پولیس کے مطابق ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آگیا

رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے، ڈاکٹروں نے بتایا کہ اداکار کو گہرے زخم آئے، جن میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب اور دوسرا بائیں ہاتھ کی کلائی پر تھا جس وجہ سے اداکار کی سرجری کی گئی اور اب اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات قریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی چور سے ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔ بعد ازاں انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

باندرا سیف علی خان سیف علی خان تاوان سیف علی خان حملہ کرینہ کپور

متعلقہ مضامین

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم
  • یواے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کو ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا 
  • حملہ آور کا سیف علی خان سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ، پولیس نے مزید کیا بتایا؟
  •  پاکستان میں پولیو کیسز  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • ٹیم کا انحصار، انجری سے دوچار صائم ایوب نے بڑا بیان جاری کردیا