کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کیلئے کام ہورہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں ہاکس ہوتے ہیں وہ نہیں چاتے معاملات آگے بڑھیں، خواجہ آصف اور عظمیٰ بخاری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے اور ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے کیونکہ عوام کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگنے کو پریشر نہیں کہتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے انہیں کوئی نئی چیز کی ڈمانڈ ہو، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نظریات نہیں ملتے ابھی بانی چیئرمین کے خلاف اکٹھے ہوکر بیٹھے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرمپ اور واشنگٹن کی جانب آنکھیں نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ سے توقع ہے، ہم نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر انکار کی سزا پائی ہے۔
خیبرپختونخوا میں بدامنی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کرم میں166 بنکرز موجود ہیں جس کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 190 ملین کے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں باربار تبدیلی پر تشویش کا ا ظہار کیا اور کہا کہ ڈیل کے بعد بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی، پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں آیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گواہ موجود ہیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں لیکن ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے، القادر ٹرسٹ فیصلے کے ذریعے بانی چیئرمین کو بلک میل کرکے جھکایا نہیں جاسکتا ہے، عدالیہ کو دیکھنا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی رہا ہے
پڑھیں:
ترجمان سندھ حکومت نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے اور راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مویشی راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی جانوں کو خطرہ ہے، ادویات اور ایندھن کی سپلائی رکی ہوئی ہے، ہر قسم کی زرعی اجناس اور تجارت رکی ہوئی ہے۔
بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے جمہوری طریقے سے سندھ کا مقدمہ لڑا، بات واضح ہوگئی ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر یہ کینالز نہیں بنیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس وقت مودی پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی جنگ لڑنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال منسوخی کی رسمی کارروائی سی سی آئی اجلاس میں پوری ہو جائے گی۔