لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے شمالی وزیرستان میں 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سیکیورٹی کے بہادر جوانوں کو سلام جو اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کرتے ہیں -اللہ تعالیٰ ہماری سیکیورٹی فورسز کو ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے -

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، جیل میں نہیں روئی۔

فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بچوں کو جب ان کا حق اسکالر شپ کے صورت میں ملتا ہے تو اُن کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنا پیار مجھے طلباء کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آ کر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہو گا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار اسکالر شپس دی ہیں، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے۔

اس سے قبل لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
  • وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز