بیداری مارچ قافلہ میرپور خاص سے عمر کوٹ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما صفدر عباسی اور دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر زین شاہ کی قیادت میں بیداری مارچ کا قافلہ میرپور خاص سے عمر کوٹ پہنچ گیا۔
زین شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جس منصوبے سے لوگوں کے بےگھر ہونے کا خدشہ ہے وہ گرین پاکستان کیسے ہوسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ احتجاجوں سے بڑے بڑے منصوبے ختم ہوگئے، ہم عوام کو بھکاری نہیں بننے دیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز مارچ حیدر آباد سے روانہ ہوا اور مختلف راستوں سے گزرتا ہوا، رات گئے میرپور خاص پہنچا تھا۔
اس دوران جلسے سے خطاب میں سندھ بچاؤ کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکال کر سندھ کو بنجر ریگستان بنانے کے سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا کردار منافقانہ ہے کینالز کےخلاف تحریک جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
پشاور:ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے۔