ریکارڈ قائم کرنے والی جاسوسی فلم جو آخری منٹ تک آپ کو باندھ کر رکھے گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ایک ایسا فلمی تجربہ جو آپ کو آخر تک کرسی سے ہلنے نہیں دے گا، مالایالم تھرلر "اتھیرن" نے او ٹی ٹی پر نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
فلم "اتھیرن"، جو 2019 میں ریلیز ہوئی، ایک نفسیاتی تھرلر ہے جو ایک الگ تھلگ اسپتال کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہاں ایک ماہر نفسیات، ایک آٹزم کا شکار مریض کی پوشیدہ صلاحیتوں اور ماضی کے رازوں کو کھولتا ہے۔ فلم کا سنسنی خیز اختتام ناظرین کو حیرت زدہ کر دیتا ہے۔
مرکزی کرداروں میں فہد فاضل اور سائی پلوی شامل ہیں جبکہ اتل کلکرنی، رینجی پانی کر، شانتی کرشنا اور پرکاش راج خاص کرداروں میں نظر آتے ہیں۔
یہ فلم سنسنی خیز کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے پشپا 2 جیسے بڑے ہٹ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پر ڈزنی+ ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہے اور دیکھنے والوں کی اولین پسند بن چکی ہے۔
فہد فاضل، جو حالیہ فلم "پشپا 2" میں ولن کے کردار میں نظر آئے، اپنی بہترین پرفارمنس کے لیے خوب داد وصول کر چکے ہیں۔ وہ جلد ہی بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کے لیے تیار ہیں، جو امتیاز علی کی ہدایت میں بن رہی ہے۔
سائی پلوی، جو آخری بار 2022 کی تمل فلم "گارگی" میں نظر آئیں، اپنی اگلی فلم میں ناگا چیتنیا کے ساتھ نظر آئیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون کو 2 سال بعد گرفتار کرلیا گیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے دو سال قبل چانگی ایئرپورٹ کے ایک اسٹور سے پرفیوم کی بوتل چوری کی تھی، اس نے 11 اپریل کو چوری کے الزام کا اعتراف کیا جس کے بعد اس پر 750 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔
35سالہ آسٹریلوی خاتون راج ورشا، نے 22 مارچ 2023 کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کے ڈیپارٹر ٹرانزٹ ایریا کے ایک اسٹور سے تقریباً 250 ڈالر مالیت کی پرفیوم کی بوتل چرائی، جب وہ 31 مارچ 2025 کو ایئر پورٹ پر واپس آئی تو اسے حراست میں لیا گیا۔
امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی کے افسران نے اس کے بعد معاملہ پولیس کے حوالے کر دیا
اسٹیٹ پراسیکیوٹنگ آفیسر (ایس پی او) نے عدالت کو بتایا کہ چوری کے دن خاتون رات 3 بجے کے قریب آسٹریلیا سے چنگی ایئرپورٹ پہنچی،
رات 4.10 بجے کے قریب وہ ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 کے روانگی ایریا میں موجود ایک ڈیوٹی فری اسٹور میں داخل ہوئی، چینل پرفیوم کی بوتل اٹھائی اور اسے بیگ میں چھپا لیا۔
بعد میں سیکیورٹی افسر نے بوتل دیکھی اور اسٹور کے ملازمین کو آگاہ کیا۔
ایس پی او ذاکر نے کہا کہ یہ معلوم ہونے پر کہ چوری کا پتا چل گیا ہے، خاتون فوراً پرفیوم کی مذکورہ بوتل کی قیمت ادا کیے بغیر اسٹور سے نکل گئی اور صبح 9 بجے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔"
اسٹور سپروائزر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی اور ایئرپورٹ پولیس ڈویژن کو آگاہ کیا۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ خاتون کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ 2 سال بعد 31 مارچ کو بھارت سے ایک پرواز سے سنگاپور واپس آئی۔
اس کے بعد خاتون نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے پرفیوم کی چوری شدہ بوتل اپنی والدہ کو بطور تحفہ دی
خاتون 11 اپریل کو ڈسٹرکٹ جج کے سامنے رو پڑی اور
روتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا، اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں اور مجھے بہت افسوس ہے، میں ٹھیک سے سوچ نہیں پا رہی تھی اور صحیح دماغی حالت میں نہیں تھی۔"
چوری کے مرتکب مجرموں کو 3 سال تک قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔