اسرائیلی نقشہ دہشتگردی کا نقشہ ہے، حافظ طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی نقشہ دہشتگردی کا نقشہ ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ مدینہ پر قربان ہے، اسرائیلی نقشہ مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے دن سے پرائیویٹ حجاج کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات فروشوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کے فوری بعد حج انتظامات شروع کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں لگائی، اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی گروپوں کیساتھ حج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جدہ میں بین الاقوامی حج نمائش کل سوموار سے شروع ہو رہی ہے جس کیلئے پاکستانی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری مذہبی امور سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ ہوپ کا وفد بھی اس میں شامل ہو گا جس میں حج 2025 کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیلی نقشہ دہشتگردی کا نقشہ ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ مدینہ پر قربان ہے، اسرائیلی نقشہ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں تمام اسلامی ممالک فلسطین کے معاملے میں وحدت و اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آج بھی سعودی عرب میں شام کےلیے اجلاس ہو رہا ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی بھکاری حج اور عمرہ پر نہ جائے، بھیک مانگنے والے بڑے بڑے گروپوں کو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پرائیویٹ ادارہ بھکاریوں کو ویزا نہیں دیتا، بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف شکایت ثابت ہوگئی تو معافی نہیں دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستانی آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر نے 904 کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی شفقت کی تھی جس کی وجہ سے پاکستانی حجاج کے مسائل اور مشکلات پر قابو پایا گیا، اُمید ہے کہ رواں سال بھی حجاج کرام کے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت اور ہوپ کے ذمہ داران کے درمیان بہترین کوارڈی نیشن ہے، ان شاءاللہ تعالیٰ 2025 کا حج بھی مثالی ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ طاہر اشرفی اسرائیلی نقشہ انہوں نے کہا نے کہا کہ کرتے ہیں
پڑھیں:
عوام خود کھڑے ہوں,حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں:مولانا فضل الرحمن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اجتماع قائم کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اہلِ غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آج کا یہ اجتماع اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو غیرت دلا رہا ہے۔ اگر بیس ہزار بچوں اور بیس ہزار خواتین کی شہادت بھی انہیں بیدار نہیں کر سکی، تو ہم اور آپ انہیں کیسے جگائیں گے؟انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام خود کھڑے ہوں اور حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں۔مولانا نے تاریخی تناظر میں اسرائیل کی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد فلسطین میں یہودی آبادی صرف دو فیصد تھی۔ اسرائیل کوئی ملک نہیں، بلکہ عرب سرزمین پر ایک غاصب قبضہ ہے۔ یہ ایک خنجر ہے جو عربوں کی کمر میں گھونپا گیا۔”انہوں نے عالمی قوتوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئیے کہا کہ آج امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، لیکن مسلمانوں کا خون انہیں سستا نظر آتا ہے۔اگر سعودی عرب میں قصاص لیا جائے تو شور مچایا جاتا ہے. لیکن فلسطین میں بے گناہوں کے قتل پر خاموشی چھائی رہتی ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر افغانستان سے کچھ نہیں سیکھا، تو وہ وقت دور نہیں جب آپ کو ہمیں جواب دینا ہوگا۔انہوں نے اس اجتماع کو فلسطینی عوام کے عزاز میں ایک تاریخ ساز مظاہرہ قرار دیا اور کہا کہ دنیا بدل رہی ہے .معیشت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور مسلمانوں کو اب ایک نئی حکمت عملی کے تحت متحد ہونا ہو گا۔آخر میں مولانا فضل الرحمان نے عوامی بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلمان مذہبی، سیاسی اور معاشی میدانوں میں متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں اور مظلوم فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔