Express News:
2025-01-18@13:09:38 GMT

غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور شکار کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر چترال فاروق نبی کی سربراہی میں غیر ملکی شکاری نے گہریت گول میں  مارخور کا کامیاب  شکار کیا۔

محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال کے مطابق آج لوئر چترال میں واقع مارخور پوائنٹ گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے حدود میں کشمیری مارخور کا کامیاب ٹرافی شکار ہوا۔

اسپین کا باشندہ کرسٹین پبلو آبیلو گامیزو نے کشمیری مارخور کا پرمٹ شکار کیا، اسپین کے شکاری نے مارخور کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر فیس جمع کی تھی جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار روپے بنتے ہیں،  شکار شدہ مارخور کی عمر 9 سال تھی اور  سینگوں کی لمبائی 41.

5 انچ تھی۔

واضح رہے کہ ٹرافی شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے ۔

چترال میں توشی شاہ کنزروینسی میں گزشتہ دسمبر میں ساڑھے7 کروڑ روپے پرمٹ فیس ادا کر کے امریکی شکاری نے شکار کیا تھا جو چترال کی تاریخ میں چترال میں مارخور کے شکار کے لیے ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم تھی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شکاری نے

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت

مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں معصوم کشمیریوں کا قاتل قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78سال کے ظلم و جبر کے باوجود بھارت کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی گہری محبت اور وفاداری ان کی شناخت اور جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں، مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق آزادی دلانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے اور ایک مکمل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کشمیری باقرخانی کیسے تیار کی جاتی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے اس کے کاروبار پر کیا اثر پڑا ہے؟
  • ‎نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟
  • مقبوضہ کشمیر کی زمینوں پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے
  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے نریندر مودی کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، غلام محمد صفی
  • غیرملکی خاتون سے ٹیکسی ڈرائیور کی بدتمیزی
  • کشمیری رہنما یاسین ملک کی خوشدامن، مشعال ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
  • بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی گرفتار
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
  • صدر ن لیگ آزاد کشمیر شعبہ خواتین مریم کشمیری کی مریم ادریس سے ملاقات