بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی، کیپٹن صفدر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔
پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی اسپتال بنایا ہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سپریم کورٹ کے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ترسیلات زر روکنے کی کال دی، یہ 9 مئی سے بڑا حملہ ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کے پاس دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کی صحافی برادری نے میرا مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا ہے۔ شہباز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، کے پی اپنے محل و قوع کے باعث پنجاب سے زیادہ کامیاب صوبہ بن سکتا ہے۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ صوبہ آگے جائے گا، یہاں وسائل کی کمی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے، وہ اپنے جلسوں میں دوسروں کے بچوں کو مرواتے ہیں مگر اپنے بچے انگلینڈ میں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے: مراد علی شاہ
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہوزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی ہے۔
مراد علی شاہ نے دورانِ ملاقات کہا ہے کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو بھی بہتر نوکریاں اور وزٹس کا موقع دیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آراستہ کر کے دنیا بھر میں بھیجنا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل...
چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ ڈیجیٹل یوتھ حب وزیرِ اعظم نے لانچ کیا ہے، یوتھ حب میں پبلک پرائیویٹ سیکٹرز روزگار مہیا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہنرمند نوجوانوں کو دنیا بھر بھیجنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور سندھ حکومت کے محکمۂ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کاری کے ذریعے صوبے کے نوجوان مختلف ممالک روزگار، وزٹس، تعلیم کے لیے بھیجے جائیں گے۔