امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام(فائل فوٹو)۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے کہا ہے کہ ایکسچینج پروگرام کے تحت ہزاروں پاکستانی امریکا گئے ہیں۔ 

کراچی میں یو ایس المنائی کی سالانہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم ہیں۔ 2024 میں پاکستان سے 200 لوگوں کو امریکا ایکسچینج پروگرام میں بھیجا گیا۔ 

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ میں اور میری بیوی خود ٹیچر رہے ہیں، اس لیے تعلیم کے معاملے کو سمجھ سکتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیے یوایم ٹی میں پاکستان امریکہ تعلقات پرسیمینار پاک امریکا تعلقات ایسے نہیں کہ پابندیاں لگائی جائیں، دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے میدان میں چیلنجز ہیں، تعلیم کے شعبے میں امریکی حکومت پاکستان کی مدد کر رہی ہے۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے معاشی طور پر بھی اہم تعلقات ہیں، ٹریڈ کو آگے لے جانا دونوں ملکوں کےلیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے ملنے کراچی چیمپبر، ایف پی سی سی آئی اور دیگر باڈیز میں جاوں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 557 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔    گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار   کے اختتام  پر ہنڈر انڈیکس 308پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 14ہزار  495پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 175 کمپنیز  کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  بازار میں  مارکیٹ میں 65 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 39 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،773 جبکہ کم ترین سطح 114،298 پوائنٹس رہی تھی۔   

متعلقہ مضامین

  • امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی کاسکھر بئراج کا دورہ،
  • دورہ سکھر کے بعد اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان آگیا
  • شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے
  • سکھر ،متحدہ عرب امارت کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدرشاہ ودیگر اجلاس میں شریک ہیں
  • سکھر: برج العرب کی تعمیر کےمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
  • پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 کل خلا میں بھیجا جائے گا
  • کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
  • جاپان کا سندھ میں ثقافتی، پارلیمانی تبادلے کے پروگرامز پر غور
  • بلاول بھٹو کو امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت