لاس اینجلس کی آگ میں ہالی ووڈ کا عالمی شہرت یافتہ سائن بھی بھسم؟ حقیقت کیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ مسلسل بے قابو ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ ہالی وڈ شخصیات سمیت سیکڑوں شہریوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔
لاس اینجلس کو ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں سب سے اہم مقام حاصل ہے، انڈسٹری کے بڑے اسٹوڈیوز سے لیکر بڑے فلم اسٹار بھی یہیں رہتے ہیں، آگ کے باعث کئی بالی وڈ اسٹارز کو بھی گھر چھوڑنا پڑا ہے۔
کئی سوشل میڈیا پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ اب مشہور ہالی وڈ سائن تک پہنچ چکی ہے، 50 فٹ اونچا یہ تاریخی نشان شعلوں میں گِھر چکا ہے، جو 1970 کی دہائی سے کھڑا تھا اور اسے ہالی وڈ کی پہچان سمجھا جاتا تھا۔
درحقیقت یہ سب تصاویر اور ویڈیوز جعلی ہیں، جنہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی سے ایڈٹ کرکے سنسنی پھیلانے کیلئے وائرل کیا جارہا ہے۔
ہالی وڈ سائن کے آفیشل فیس بک پیج نے بھی وضاحتی پوسٹ جاری کی ہے جس میں واضح کیا گیا کہ یہ آئیکونک ہالی وڈ سائن اب بھی قائم و دائم ہے۔
پوسٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ لاس اینجلس کے دیگر متاثرہ علاقوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور اگر آپ کو سفر کرنا ہو تو احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن آگ اب تک مجموعی طور پر 145 مربع کلومیٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
خوفناک آگ سے 12 ہزارعمارتیں یا انفرا اسٹرکچرز مکمل تباہ یا جزوی طور پر متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا امیر ترین امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
وہاڑی میں طیارہ گر کر تباہ
ویب ڈیسک:پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم کسی شہری یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر
پاک فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ فنی خرابی ہے۔ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔