Express News:
2025-04-16@22:41:21 GMT

ڈریمز آن اے پلو: فلسطینی ماں کی دل دہلا دینے والی کہانی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

غزہ: فلسطینی گیم ڈویلپر راشد ابو عیدہ نے اپنی نئی گیم "ڈریمز آن اے پلو" کا اعلان کیا ہے، جو 1948 کی نکبہ کے پس منظر پر مبنی ہے۔ 

یہ گیم ایک جنگ زدہ ماں کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اپنے بچے کی جگہ جلد بازی میں ایک تکیہ اٹھا لیتی ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑتی ہے۔

"ڈریمز آن اے پلو" ایک دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی ہے، جو ایک عورت کے کرب اور جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے۔ گیم میں کھلاڑی کو تکیے کو ساتھ رکھنے یا چھوڑنے کے فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے کردار کی ذہنی حالت متاثر ہوگی۔ گیم کا مقصد نکبہ کے وقت فلسطینیوں کی اذیت ناک حالت کو محسوس کرنا اور سمجھنا ہے۔

راشد ابو عیدہ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی کہانی کو پیش کرنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اس پروجیکٹ کے لیے 300 مرتبہ فنڈنگ کی درخواستوں پر مسترد کیا گیا۔

مشکلات کے باوجود، ابو عیدہ نے ایک مسلم کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم لانچ گوڈ کے ذریعے اپنی مہم چلائی، جس کی مدد سے وہ 7 جنوری تک آدھے اخراجات کے لیے درکار رقم جمع کرنے میں کامیاب رہے۔ 

انہوں نے کہا، "لوگوں کی حمایت حیرت انگیز رہی۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلسطینی کہانی کے لیے کتنا جوش و خروش ہے۔"

یہ گیم تقریباً دو سال میں مکمل ہوگی۔ ابو عیدہ نے اپنی حفاظت کے لیے ایک پالیسی بھی مرتب کی ہے تاکہ ان کے ساتھ کچھ ہونے کی صورت میں گیم مکمل ہو سکے۔

راشد ابو عیدہ نے 10 سال پہلے گیم "لیلا اینڈ دی شیڈوز آف وار" تخلیق کی تھی، جس نے کئی ایوارڈز اور نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں "ایکسلینس ان اسٹوری ٹیلنگ" کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بیرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوزکے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننے کی وجوہات بتائیں۔

سٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف پر سوشل میڈیا میں پارٹی رہنماوں کےاعتراضات بھی زیر بحث آئے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف پر اعتماد کا اظہار کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں دہشتگردی اور افغانستان کے ساتھ بات چیت پر گفتگو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے امن و امان کے حوالے سے افغانستان سے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا۔

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کی بانی پی ٹی آئی سے چند روز قبل بھی ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی سے گزشتہ  روز  ہونے  والی  وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بیرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی
  • تجارتی جنگ میں چین کا امریکا پر وار، اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم
  • پڑوسی کہکشاں ٹوٹ رہی ہے؟ چونکا دینے والی وجہ دریافت
  • اندر کی کہانی کا علم نہیں شاید بات چیت ہوئی ہو گی، محمد زبیر
  • کرینہ کپور کی بولڈ اور چونکا دینے والی فلم ’دائرہ‘ میں انٹری
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • چھوٹی سی عمر میں جج، ڈاکٹر اور انجینیئر بننے والی 3 لڑکیوں کی کہانی