12 ممالک نے 107 پاکستانیوں کو بےدخل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا، ان میں سعودی عرب سے 4 عمان سے 10 قطر سے ایک امریکا اور سینیگال سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔
دبئی سے 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں مختلف خلاف ورزیوں اور کیٹگریز کے مسافر شامل ہیں۔
امارات سے 11، پاکستانیوں پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا جنہیں جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا جبکہ دو پاکستانیوں پر دبئی میں جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام ہے۔
مزیدپڑھیں:موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق محکمہ تعلیم پنجاب کی وضاحت
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو سے ایک
پڑھیں:
امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس میں ایک سال کی توسیع کر دی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈپازٹس کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کو مالی دبا سے بچانے اور اقتصادی پوزیشن کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا، ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔