افغانستان کا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ابراہیم زدران کی واپسی، صدیق اللہ اٹل شامل، مجیب الرحمان ٹیم سے باہرہو گئے ہیں۔
اتوار کو افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایک مضبوط ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، یہ وہ اسکواڈ ہے جس نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ اس اسکواڈ میں شامل بہترین بلے بازوں اور بولرز نے انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان جیسی سابق 3 سابق عالمی چیمپیئن ٹیموں کو شکست دی تھی۔
حشمت اللہ شاہدی 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کپتانی کے بعد افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ٹاپ آرڈر بلے بازابراہیم زدران ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔
افغانستان کی ایمرجنگ ایشیا کپ جیت میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صدیق اللہ اٹل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم جادوئی اسپنرمجیب الرحمان سلیکشن سے محروم ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا۔
زمبابوے کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے صدیق اللہ اٹل بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جنہوں نے ایک سینچری اور ایک نصف سینچری سمیت 156 رنز بنائے۔
اے سی بی کے چیئرمین میرویس اشرف نے ٹیم کی بھرپور فارم اور ان کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے گزشتہ 2 آئی سی سی ایونٹس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو ٹیم کا مینٹور مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 ایونٹس میں کامیابی کے پیش نظرہم یونس خان کے وسیع بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔
عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے مجیب الرحمان کی ٹیم سے غیر موجودگی کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجیب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ ان کے ڈاکٹر نے انہیں ون ڈے میں واپسی سے قبل مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے ٹی 20 پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
انہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے قبل متعدد مرحلوں میں تیاری کیمپ لگائیں گے۔ توقعات بہت زیادہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ٹیم مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جیسا کہ انہوں نے گزشتہ 2 ورلڈ کپ میں کیا تھا۔
آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا اسکواڈآئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمت شاہ (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اٹل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، نوید زدران اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔
ریزروکھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال کھروٹی، بلال سمیع شامل ہیں
افغانستان کو گروپ مرحلے میں سخت مقابلوں کا سامنا کرنا پڑے گا، آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق افغانستان کو21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔
افغانستان کا دوسرا میچ26 فروری کو لاہور میں انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ 28 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔
سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو دبئی اورلاہور میں شیڈول ہیں جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور یا دبئی میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انہوں نے کے خلاف کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر؟اہم انکشاف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، گزشتہ روز صائم سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ صحتیاب ہونے میں تین ہفتے لگیں گے، جس کے بعد ری ہیب ہوگا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے ان کی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب جس فارم میں کھیل رہے تھے ان کی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن میں پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اَپ تیار نہیں ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ووننگ پلئیرز کم ہیں اسی لیے بیک اَپ رکھنے کا ذکر کرتا ہوں لیکن امید کرسکتے ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میں نے اپنی زندگی کو بدلتے اور بہت بدلتے دیکھا، ماں کی طرح اولاد کیلئے وقت نکالنا باپ کی بھی ذمہ داری ہے، میرے نزدیک آج کل کے حالات میں ماں سے زیادہ باپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔
دوران گفتگو شاہد آفریدی نے بیٹیوں سے متعلق ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ اگر بیگم سے کبھی ’’تُو تُو میں میں‘‘ ہوجائے تو بیٹیاں ماں کے ساتھ بلیوں کی طرح کھڑی ہوجاتی ہیں، پھر میں اہلیہ کو بھی کچھ نہیں کہہ پاتا۔