پیر پگارا کا عمران خان کیلئے نیک تمناوں کا پیغام، رابطے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی

ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کیلئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کیلئے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناوں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کیلئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں ان کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیک تمناوں کا پیغام پیر پگارا

پڑھیں:

عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک

عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک ہوئی ہے ، کیا ہونے جا رہا ہے ؟ اورآئندہ کے لئے کیا کرنا چاہیے ، اپوزیشن رہنماؤں نے سر جوڑ لئے پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچ گئے ۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان موجود تھے ۔ ان کے علاوہ سلمان اکرم راجا،علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اہم سیاسی بیٹھک میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کئی دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے: عرفان صدیقی کا بیرسٹر گوہر کو پیغام
  • کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے: عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کو پیغام
  • عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
  • چینی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال، امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
  • عمران خان ، بشری بی بی کوسزا کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، محمد عارف
  • اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی، 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق
  • ہم غزہ کیلئے امداد بڑھانے کو تیار ہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
  • وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
  • علی امین گنڈاپور نے ’طاقتور حلقوں‘ سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی