سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 

جنوبی پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم خبر

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے. 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا کہ 9خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔ 

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 خوارج جہنم واصل، 4 گرفتار

محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر  سکیورٹی فورسز  ہمارا سرمایہ افتخار ہے، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں نے کہا کہ فورسز کے کے خلاف کو خراج

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان (مانیٹر نگ ڈ یسک )سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خارجی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے
گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا جس میں 6 خارجی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
  • وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
  • وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22خارجی دہشت گرد ہلاک
  • وادی تیراہ : ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے:آئی ایس پی آر
  • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک
  • کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے، یورو ایشیئن ٹائمز
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین