کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے۔ اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے، کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں، جس نے اپنے ہر محسن سے غداری کی اس سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں، جب سے اس کا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بہن اور بیوی اس کے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں، اس کی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری ہیں، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ  ن لیگ نے نہیں عدالت نے دیا ہے۔ یہ فیصلہ دوسروں کے لیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرنے کی مثال ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

پنجاب کی سینیر وزیر نے کہا کہ دوسروں پر الزامات ، بہتان اور چور چور کہنے والا اپنے مقام تک پہنچ گیا۔ ایک جماعت کا سکھایا ہے جھوٹ بولنا کس طرح جھوٹے بیانیے بنائے جاتے ہیں۔  راگ الاپ رہے ہیں سیاسی کیس ہے بدلا لینے کےلیے بنایا گیا ہے۔ خان بڑا ایماندار ہے۔ عوام جان چکی ہے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم پر کوئی ابہام نہیں۔ یہ فیصلہ ن لیگ نے نہیں کیا نہ اس نے بنایا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب دوسروں کو چور ڈاکو کہہ رہے تھے تو خود تاریخ کی سب سےبڑی ڈکیتی کررہے تھے۔ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا جس کا جرمانہ تھا اس کو ہی واپس لوٹا دیا۔دوسروں کو چور چور کہنے والوں کے خلاف کرپشن کا فیصلہ آگیا۔ عمران خان نے شہزاد اکبر کو کہا کہ بند لفافہ لہرانا میں اس کی منظوری دوں گا۔ عمران خان ملکی تاریخ میں پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ڈکیتی ڈالی۔ یونیورسٹی بنانا تھی تو گورنر ہاؤس کو بناتے۔ اب حکومت کے پاس القادر یونیورسٹی آ جائے گی تو اسے مثالی تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس عمران خان کے لیے مکافات عمل ہے۔ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔خانہ کعبہ کی گھڑی و ہار کی چوری پر کسی کو کوئی ابہام نہیں ہے۔ چور چور ہی ہوتا ہے چوری کی عادت نہیں جا سکتی۔ عوام کو مدینہ کی ریاست و اسلام کا نام لےکر کالے کارنامہ کررہے تھے وہ آج ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کے اپنے لوگ جانتے ہیں کرپشن کی چوری ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے اور ملک کا سب سے بڑا چور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری ہیں، مریم اورنگزیب
  • انتہائی ڈھٹائی سے کرپشن چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے: عظمیٰ بخاری
  • کہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں ، عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری
  • مریم نواز کی بھول
  • ورلڈ فوڈ پروگرام نے پختونخوا میں کام روک دیا، عظمیٰ بخاری