دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی20 سیزن 3 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی20 سیزن 3 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا شاندار انداز میں آغاز ہوا بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے ایک بلاک بسٹر افتتاحی تقریب کی قیادت کی ۔ خطے کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے مشہور ’’رنگ آف فائر‘‘ کا اہتمام کیا۔
جشن کا اختتام زبردست آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا جو سیزن کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی اور مشہور میزبان ردھیما پاٹھک بھی اس جشن میں شریک تھیں۔
دنیا بھر کے ناظرین مختلف نشریاتی پلیٹ فارم سے یہ رنگارنگ تقریب دیکھی۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کرکٹ میلے میں دنیا کے چند بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔
بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے سب سے پہلے شور مچایا تو سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فوراً مدد کےلیے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے زبردستی داخلے کی کوشش نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر رات کے کسی وقت چھپ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔