چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بیجنگ () وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے کراکس میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔اتوا ر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تقریب کے بعد صدر مادورو نے وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات کی۔
وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک نے چین وینزویلا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کےتعلقات مسلسل ترقی کر سکیں اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔ صدر مادورو نے اپنی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وینزویلا چین کےساتھ اپنی ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وینزویلا اپنے مرکزی مفادات کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور چین کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لئے تیار ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈھاکہ میں اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ’ مارچ فار غزہ‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت
آج بروز ہفتہ ڈھاکہ میں اہل فلسطین کیساتھ یکجہتی کے لیے ’مارچ فار غزہ‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ڈھاکہ کے سہروردی باغ میں ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا نے عوامی لیگ پر پابندی کا پھر مطالبہ کردیا
فلسطین سولیڈیریٹی موومنٹ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ہوئے اس پروگرام میں شہر بھر سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین مارچ کے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے سے قبل ہی صبح سویرے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔
مارچ کے شرکا فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے شاہ باغ، دوئل چتر اور نیل کھیت سمیت ڈھاکہ کے مختلف مقامات سے جلوس کی شکل میں پہنچے۔
اس ریلی کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور فلسطینی شہریوں کی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔
مارچ سے اسلامی اسکالر ڈاکٹر میزان الرحمان ازہری کو کلیدی اور قومی مسجد بیت المکرم کے خطیب محمد عبدالملک نے صدارتی خطاب کیا۔
شدید گرمی کے دوران مارچ میں آئے شرکا کے لیے التوحید فاؤنڈیشن کی جانب سے پانی اور شربت فراہم کیا۔ مارچ میں باقاعدہ آغاز قبل شرف ال اور علاءالدین جیسے شرکا نے فلسطینی کاز سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ماحول کو گرمائے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں بین الاقوامی تجارتی میلہ، پاکستانی تاجروں کا جوش و خروش
اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رضاکاروں نے نظم و نسق برقرار رکھا، جبکہ بڑے اجتماع کی مدد کے لیے میڈیکل کیمپ اور معلوماتی مراکز قائم کیے گئے۔
ظہر کی نماز کے بعد مظاہرین سے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پنڈال کے ارد گرد سیکیورٹی کو خاص طور پر بڑھا دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی جارحیت بنگلہ دیش ڈھاکہ فارچ فار غزہ فلسطین فلسطین سولیڈیریٹی موومنٹ