’پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو ۔۔‘ چیئرمین کسان اتحاد کا دوٹوک بیان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے آج ملتان میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی پاسکو کو ختم کرنے جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی،حکومت کو گندم امپورٹ کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ہم گندم کا 4 ہزار فی من ریٹ مانگتے ہیں، پنجاب کے علاوہ سارے صوبوں نے 4 ہزار فی من گندم خریدی، حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔
امید کی جاتی ہے کہ کل انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواجہ آصف
انہوں نے مزید کہا کہ گنےکا ریٹ بھی شوگر مل مالکان کی مرضی سے250 سے300 روپے من طے ہوا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہزار فی من
پڑھیں:
ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی رویے پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا، خاص طور پر چین بھی نہیں بچے گا۔
اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے، اسی لیے اس پر سخت ٹیرف لگائے جائیں گے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ موبائل فونز پر ٹیرف جلد نافذ کیا جائے گا، تاہم اس میں کچھ لچک رکھی جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز پر بھی ٹیرف کی شرح اگلے ہفتے کا اعلان کریں گے، البتہ کچھ کمپنیوں کے لیے رعایت دی جا سکتی ہے۔
اس کے برعکس، چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی مکمل طور پر ختم کرے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور غیرمنصفانہ اقدامات ختم کرے۔
یاد رہے کہ اس وقت امریکا نے بیشتر چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جبکہ چین نے بھی جواباً 125 فیصد ٹیرف امریکی اشیاء پر نافذ کر دیا ہے۔