کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کےخلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور خود بانی کوجیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کیا گیا عمران خان سے بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، کہا گیا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ مذاکرات کو لیڈ کر رہی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 190ملین پاونڈ سے متعلق بانی کوکہا تھا یہ نہ کریں، بانی پی ٹی آئی نے دستخط کئے تھے، کس نے یہ کروایا تواب کوئی نہیں مانے گا، ساڑھے چارسال پہلے جرم آپ نے کیا اس وقت بھی عمران خان کوروکا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غنڈہ گردی اوردھرنے کرکے دیکھ لئے، کوئی فائدہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی سے بارہا کہا کہ حواری آپ کونہ صرف قید میں رکھنا بلکہ مروانا چاہتے ہیں،بیرون ممالک کے دباوکا جوپراپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ تھم گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو190ملین پاونڈ کیس میں سزا ضرورہوگی، 190ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پی ٹی آئی کو20جنوری کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، یہ واضح ہے کہ نہ بیرونی دباو ہے اور نہ بیک ڈورمذاکرات ہو رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے، مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں، جمہوریت کا حسن ہی بات چیت ہے، مذاکرات میں بے ایمانی نہیں ہونی چاہئے، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے مزے لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ایگزیکٹوآرڈرنہیں ملے گا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کرکے فارم47 والی حکومت کو قانونی جوازدے دیا ہے، پی ٹی آئی در در پر کشکول لے کربھیک مانگ رہی ہے، آرمی چیف کی بدولت پاکستان کوکامیابی حاصل ہونے جا رہی ہے، پاکستان کےلئے آئندہ چند دنوں میں بہت بہتری آنےوالی ہے۔

پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

22 جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، میں سکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس  بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل میں بھی جائے گی۔

سماء نیوزکے پروگرام  میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ 190  ملین پاونڈ میں  عمران خان کو سزا ہو گی، تاریخ بدلی جا سکتی ہے لیکن فیصلہ تو نہیں بدلا جا سکتا ، چار سال  قبل میں نے کابینہ میں اس پر اعتراض اٹھایا ، اس کے بعد آپ کے شو میں انٹرویو بھی دیا ،   بند لفافے میں غلط کام ہوا ہے جس پر دستخط عمران خان نے کیئے ہیں تو سزا بھی ہو گی ۔سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ  اس وقت اس معاملے پر فواد چوہدری ، شیریں مزاری اور میں نے اس پر اعتراض اٹھایا تھا،  اس کا فائدہ عمران خان کی بیگم اور حواریوں نے اٹھایا، عمران خان کو  10 سے 14 سال قید ہو سکتی ہے ۔

جنوبی کوریا کے صدر کی گرفتاری، کیا کم جونگ ان  اپنے پڑوسی پر حملہ کرسکتے ہیں؟

ان کا کہناتھا کہ شوکت یوسفزئی ایک مخلص انسان ہیں ، ایسے لوگ عمران خان  کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے، جو بات سچی ہے وہ یہ ہے کہ دستخط عمران خان نے کیئے   اس لیے معاملہ ان پر ہے، مجھ سمیت کابینہ بھی بری الذمہ نہیں ہے ، اگر اس پر سزا ہوتی ہے ، تو ہونی چاہیے ، میں اس پر بھی مفروری اختیار نہیں کروں گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کا فائدہ عمران خان کی بیگم اور ان کے حواریوں نے اٹھایا، ہم نے اس پر مزاحمت کی ، مجھے فیض  حمید کی  نافرمانی کرنے پر بطور سینیٹر نااہل کیا گیا،  

انہوں نے کہا کہ سنجیدگی سے مذاکرات 20 جنوری کے بعد شروع ہوں گے، مذاکرات کے نیتجے میں پی ٹی آئی کیلئے خوشخبریاں نظر نہیں آرہی، رانا ثنا پر کیس بنانے پر سب سے زیادہ ہنگامہ میں نے کیا کہ گٹھیا کیس ہے، رانا ثنااللہ پر ہیروئن کا کیس پی ٹی آئی حکومت نے بنایا تھا، حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں بانی جیل میں رہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیوں کر لیا؟ مجھے پاکستان اچھی پوزیشن میں نظرآرہا ہے،پی ٹی آئی کیلئے مایوسی ہے۔

امریکا میں عمران خان کے خلاف اشتہاری مہم، ٹرکوں پر بیانات آویزاں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیصل واوڈا کی عمران خان،بشری بی بی کی سزا اورپی ٹی آئی کے حوالے سے تمام باتیں درست ثابت
  • مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
  • یہ حکومت کو ناجائز کہتے تھے انہیں سے مذاکرات کر رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید ہو سکتی ہے : فیصل واوڈا 
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا
  • 22 جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، فیصل واوڈا