190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کا بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ قادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے، فیصلہ بار بار کیوں ڈیلے کیا جاتا ہے؟
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا ذاتی فائدہ اٹھایا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کر دیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، نہ کہ بانی اور بشریٰ کے اکاؤنٹ میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ ہے جیسے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی ٹرسٹ ہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں کو استثنا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کا بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، دنیا بھر میں فلاحی کام کرنے والوں کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق گواہ موجود ہیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، لیکن ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے، فیصلہ اگر بانی چیئرمین کے خلاف آتا ہے تو کروڑوں لوگوں کو تکلیف ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذکرات سے نتھی نہیں کیا، 9مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ،عظمیٰ بخاری کی باتوں کو سیریس نہیں لیتے ، ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا عوام کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگنے کو پریشر نہیں کہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے انہیں کوئی نئی چیز کی ڈیمانڈ ہو، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نظریات نہیں ملتے ابھی بانی چیئرمین کے خلاف اکھٹے ہوکر بیٹھے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق ٹرمپ اور واشنگٹن کی جانب آنکھیں نہیں ہیں،اللہ تعالیٰ سے توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر انکار کی سزا پائی ہے،
انہوں نے کرم کے حوالے سے کہا کہ کرم میں166 بنکرز موجود ہیں جس کی مسماری کےلئے کام ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم انہوں نے کہا
پڑھیں:
اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی ذاتی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی کوششیں ان کی اپنی ہیں اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی کوئی راہ نکال پاتے ہیں تو یہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں
انہوں نے واضح کیا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت جماعت کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہوگی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ملک میں قانون کی بالادستی اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ اگر شخصی آزادیوں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ، لیکن اگر کوئی پتلی گلی سے نکلنے کا سوچ رہا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں