افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشتگرد گروپ کام کررہے ہیں، وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )قائم مقام افغان وزیرخارجہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شیرعباس ستانکزئی کا بیان بے بنیاد اورالزامات من گھڑت ہیں، یہ الزام سے بچنے کی کوشش ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ سمیت دو درجن سے زائد دہشتگرد گروپ کام کررہے ہیں، افغانستان 2024 میں آئی ایس کے پی کی بھرتی اورسہولت کاری کا مرکز رہا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرے ۔۔ افغانستان اپنی سرزمین دوسریممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ایک پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ نے ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، پاکستان مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے،سفیر محمد صادق نے اس ہفتے امیر متقی سراج الدین حقانی نور الدین عزیزی اور افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں بہت سارے معاملات پر بات کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ اور تجارت سمیت تمام موضوعات پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں۔ آپریشن بہت ٹھوس اطلاعات پر کیا گیا، پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افغان عوام کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات کو حل کرنا پاکستان کی ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ترجمان افواج پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے من گھڑت بیان پر منہ توڑ جواب دیدیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل افسر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،یہ اندرونی طور پر اقلیتوں پر جبراور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے دنیاکی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،ایسے سیاسی، غلط بیانات بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں،پاکستان ایسے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دنیا بھارت کی نفرت انگیز جلسوں کی گواہ ہے جس میں مسلمانوں کے قتل عام پر اکسایا گیا،بھارت میں اقلیتوں پر ظلم اور نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری سمیت سب پر عیاں ہیں،بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے،بھارت کا پروپیگنڈہ کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا، بھارتی فوج کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے منصوبے عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکے،بھارتی آرمی چیف کی غیرذمے دارانہ گفتگو حقیقت سے بالکل برعکس ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیئے گئے ہیں،کشمیر عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی۔
آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری ،نمبر بلے باز کون ؟جانیں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کانفرنس کا نشانہ امارات اسلامیہ افغانستان تھی،تنظیم اسلامی
  • کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • روس ہمارے ریجن میں لیڈر بن سکےگا؟
  • ایرانی پارلیمانی مجلس شوریٰ کے وفد کا پاکستان کا دورہ
  • اسلام آباد: مکران بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کیساتھ گروپ فوٹو
  • پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم
  • ترجمان پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل
  • ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل
  • بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب
  • کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے، یورو ایشیئن ٹائمز