وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو یاد رکھنا چاہیے کہ مریم نواز کو آپ کے مہاتما نے 2018ء کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا تھا۔

طعنہ نہیں دینا چاہتے، لیکن کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی؟ اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز کو ان کے والد کے سامنے گرفتار کروایا گیا لیکن وہ آج تاریخی بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا ہے اور چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں، آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے، پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے ان کا لیڈر جیل سے باہر آئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاق کے دیے فنڈزفوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کوبانٹے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے دئیے گئے فنڈز پشتونوں کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیے جاتے ہیں۔ جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں بینظیر نشونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر خیبرپختونخواہ میں کام روک دیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے مالی بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر صوبائی حکومت پرسوالات اٹھائے ہیں۔ سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا  کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کےلئے خط لکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے: عظمیٰ بخاری
  • کہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں ، عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری
  • ورلڈ فوڈ پروگرام نے پختونخوا میں کام روک دیا، عظمیٰ بخاری
  • ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا: عظمیٰ بخاری
  • وفاق کے دیے فنڈزفوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کوبانٹے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا، عظمیٰ بخاری