پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی : عمران خان فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے علیحدہ ملاقات کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔
علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل میں اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئےعلی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کو خیبرپختونخوا ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔
مذاکراتی کمیٹی سے پہلے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا پیغام ملنے کے بعد حکومت نے ملاقات کا انتظام کیا، حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مذاکرات کا اگلا دور کل یا منگل ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور سے ملاقات
پڑھیں:
علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔