کوئٹہ کان حادثہ میں جاں بحق6 کان کنوں کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سنجدی کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق چھ کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے اور جاں بحق کان کنوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر ظہیر احمد بلوچ نے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لیبیا کے پانیوں میں ایک اور کشتی حادثہ، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے پانیوں میں تارکین کی ایک ایک اور کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نے مرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاالدین سے ہے۔
وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے سیدعلی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا۔
حادثے کا شکار چوتھا پاکستانی، منڈی بہاالدین کا ہی آصف علی 8 جنوری 2022 کو کراچی سے لیبیا پہنچا تھا۔
ایف آئی اے نے اس حوالے سے انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کا عندیہ دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں