سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) صوبے میں سکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت برقرار رہنے کے بعد سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے، والدین اور طلباء کو ان افواہوں کو سنجیدہ نہ لینے کی ہدایت کیا جاتی ہے کیوں کہ سردیوں کی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پیر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ اسی طرح سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے، سردی کی چھٹیوں میں اضافہ ہرگز نہیں کیا جا رہا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، سکول 13 جنوری سے ہی کھلیں گے، والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے ہر اقدام کی تصدیق کیلئے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج کو فالو کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم والدین، بچوں اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والا کسی بھی قسم کا اعلان یا اقدام اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے شئیر کرتا ہے، والدین اور دیگر سٹیک ہولڈرز صرف اور صرف آفیشل پیج "سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب" سے ہی رہنمائی لیں۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں اضافے کی خبروں محکمہ تعلیم پنجاب کی تعطیلات میں
پڑھیں:
ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو بچوں اور اساتذہ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے دوران اسکولوں کیلئے حفاظتی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کوہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کے لیے صاف، ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کلاسیں سایہ دار اور ہوادار جگہوں پر کروائی جائیں، پنکھے یا ٹھنڈک کے دیگر آلات درست حالت میں ہوں.محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت بچوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے روکا جائے اور عملے کو فوری طبی امداد دینے کی تربیت دی جائے۔