لبنان کے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد نے شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹ کر عبوری حکومت قائم کرنے والے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں اہم معاہدے طے پائے گئے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے بحفاظت اپنے گھروں کو واپسی کے روٹ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

احمد الشرع نے کہا کہ شام کو نقصان پہنچایا اور حزب اللہ نے ہمیں بڑے زخم دیے ہیں۔ شام اب حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں بنے گا۔

شام کی عبوری حکومت کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے ان کرتوت کے باوجود ہم تمام قوتوں کے ساتھ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ملاقات میں لبنانی سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سرحدی تنازعوں کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے سرحدوں سے قانونی طور پر نقل و حرکت کو منظم اور مربوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کی قیادت میں حکومت مخالف عسکری گروہوں نے بشار الاسد کے 15 سالہ آمرانہ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔

جس کے بعد شام میں عبوری حکومت قائم کردی گئی ہے تاہم عملی طور پر ملک کے حکمراں احمد الشرع ہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احمد الشرع حزب اللہ

پڑھیں:

سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے ماردیے جانے کی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قتل کی دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی جس میں کہا گیا کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیں گے یا ان کی گاڑی میں بم رکھ کر اڑا دیں گے۔ ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ باندرہ، ممبئی کے گیلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سلمان کے گھر پر گولیاں چلائی گئی تھیں، جن کے پیچھے بشنوی گینگ کے شوٹرز ملوث تھے، جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟ سلمان خان نے اہم بیان دے دیا

 پچھلے 2 سالوں میں یہ پانچویں بار ہے کہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد، بشمول والد سلیم خان، کو متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

 پچھلے سال ممبئی پولیس نے ایک منصوبہ بھی بے نقاب کیا تھا جس کے تحت اداکار کو ان کے پانویل فارم ہاؤس پر قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ لارنس بشنوی گینگ کے شوٹرز مبینہ طور پر سلمان خان کا پیچھا کر رہے تھے اور ان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ لارنس بشنوی نے کھلے عام اداکار کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے، جو 90 کی دہائی کے کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ بھی نشانے پر، قتل کی دھمکی موصول

بشنوی برادری میں کالے ہرن کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔ لارنس بشنوی نے مطالبہ کیا تھا کہ سلمان خان راجستھان جا کر کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں، ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں سلمان کو بری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس نے اس نئی دھمکی کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور وہ اس پیغام کی اصل جگہ اور بھیجنے والے کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سلمان خان سلمان خان قتل سلمان خان کو قتل کی دھمکی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محمد علی درانی
  • 8 پاکستانیوں کا قتل، ایران شدید صدمے سے دوچار ہے، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان
  • گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد
  • شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
  • سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟
  • شام کے صدر احمد الشرع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کا اسرائیل سے جڑا فیصلہ ختم کردیا
  • ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت
  • استقامت کا پہاڑ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت