کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے، کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں، جس نے اپنے ہر محسن سے غداری کی اس سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں، جب سے اس کا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بہن اور بیوی اس کے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں، اس کی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
امریکی عدالت عظمیٰ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار
واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ متفقہ فیصلے میں ججز نے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پچھلے سال ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ آزادیِ اظہارِ رائے سے متعلق امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ دورانِ سماعت امریکی وزارتِ انصاف نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چینی حکومت کا کنٹرول امریکا کے لیے خطرہ ہے۔