راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے این آر او پر دستخط سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔
صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نہ کسی کے کہنے پر اور نہ کسی کے خوف سے مذاکرات کر رہی ہے، پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژکر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام وزراء بانی پی ٹی آئی کےخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی بھی این آر او نہیں لیں گے، این آر او لینے والے اب رائیونڈ میں آرام کر رہے ہیں۔

آئین اچھا ہے یا برا، اس کو فالوکرنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی رہی ہے

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کی اپیلیں  سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں ۔ 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں  اور 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلی تھیں۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جب کہ  بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی ۔ احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا جواب
  • پنجاب: ادارہ ماحولیات کی کارروائیاں، بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات و جرمانے
  • عمران خان حملہ کیس ،مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاﺅنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر