Daily Ausaf:
2025-01-18@12:54:42 GMT

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

لاہور: (نیوزڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی ،لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان جبکہ ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔

علی امین گنڈا پور سلمان اکرم راجا اور شیر افضل کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا

نوشہرہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں  موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر دیر کے بالائی علاقوں، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ نوشہرہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، کاکول میں منفی 5، چترال اور دیربالا میں منفی 4 اور پارا چنار میں منفی 2 رہا۔ سیدو شریف سوات منفی ایک، تیمر گرہ اور مالم جبہ میں درجہ حرارت صفر ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان  کے شمالی اور وسطی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم شدید سرد ہے۔ چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2۔ قلات میں منفی 4، زیارت میں منفی 6 اور ژوب میں منفی ایک رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔  گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار
  • آج پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود جبکہ ہلکی بارش کی توقع ہے،موسمیات
  • ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
  • آج موسم خشک او ر سرد رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،موسمیات
  • پنجاب میں شدید دُھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال جانئے
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا