حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مردان میں دارالعلوم تفہیم القران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فارغ التحصیل علماء اور مفتیوں میں اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت و تعلیم کی سہولیات ہیں نہ روزگار کے مواقع، ہمیں موقع ملا تو ملک میں عدل کا نظام نافذ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو ہونی چاہیے، ملک میں 10 کروڑ انسان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، بین الاقوامی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے جونیئر پارٹنرز کا آپس میں اتحادہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اتحاد ہمارے خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ہمیں آپس میں تقسیم کرتا ہے، یہ سب مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں، 25 کروڑ عوام اس نظام کے اسیر ہیں جو ہم پر مسلط ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواتین کو وراثت کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق دلائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن نے کہا کہ ملک میں
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے 139 اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کی رکنیت معطل، حافظ نعیم بھی شامل
الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-24 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل شدہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک کسی اسمبلی یا سینیٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
رکنیت سے محروم ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 16 ارکان، 2 سینیٹرز، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان شامل ہیں۔ معطل ہونے والوں میں اختر مینگل، قاسم گیلانی، طارق بشیر چیمہ، اور حافظ نعیم الرحمان جیسے اہم نام شامل ہیں۔
چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرز کو معطل اراکین کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں معطل اراکین کی شرکت کو روکیں۔