سابقہ گرل فرینڈز کے حوالے سے رنبیر کپور کے حیرت انگیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں اپنی سابقہ گرل کے عجیب برتاؤ کا اظہار کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔
رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک سابقہ گرل فرینڈ اپنے غصے کا اظہار غیر روایتی انداز میں کرتی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ براہِ راست چیخنے یا اس کا سامنا کرنے کے بجائے لمبے لمبے جذباتی خط لکھتی تھی۔ لڑائی سے نمٹنے کے اس نرالے انداز نے اداکار پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا ور ان کے رشتے کی انفرادیت کو اجاگر کیا۔
فلم فیئر کے ایڈیٹر جتیش پلئی کے دیئے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ جب بھی ان کا جھگڑا اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ہوتا تھا تو وہ غصے میں ان کے ایوارڈز کو توڑ دیتی تھی۔
اداکار نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے اس غصے کو یاد کرتے ہوئے مزاحیہ انداز کہا کہ میں اسے کہتا ’’ارے وہ فلم فیئر ایوارڈ کو ہاتھ مت لگانا‘‘۔
انٹرویو میں رنبیر کپور نے نے واضح طور پر اپنی کسی سابقہ گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے پرانے معاشقوں کو دیکھتے ہوئے مداح یہ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ دیپیکا پڈوکون یا کترینہ کیف ہوسکتی ہیں، جو ان کے ماضی کے دو نمایاں رشتے ہیں۔
اس انکشاف نے مداحوں اور میڈیا کو تجسس میں ڈال دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف مباحثے ہورہے ہیں کہ ان کی سابق دوستوں میں سے کس کو غصے میں ایوارڈز توڑنے کی عادت تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
چیمپئنزٹرافی2025 سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصٰلات کے مطابق اس حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب نک پوٹاس نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوگا۔