چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی  وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ () وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب  چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے  کراکس میں  صدر نکولس مادورو کی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

اتوا ر کے روز چینی میڈیا کے مطابق تقریب کے بعد صدر مادورو نے  وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات کی۔
 وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں  ممالک نے چین وینزویلا  سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری  رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ  دونوں ممالک کےتعلقات مسلسل ترقی کر سکیں اور دونوں ممالک کے عوام  کو فائدہ پہنچ سکے۔

صدر مادورو نے اپنی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وینزویلا  چین کےساتھ اپنی ہمہ موسمی  اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وینزویلا اپنے مرکزی مفادات کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور  چین کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لئے  تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی صدر

پڑھیں:

بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں گے۔ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال
  • چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر
  • حلف برداری تقریب سے قبل ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی سے فون پربات چیت
  • ٹرمپ حلف برداری: چینی نائب صدر کی شرکت کے اعلان کو تجزیہ کار غیر معمولی کیوں قرار دے رہے ہیں؟
  • حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
  • حزب اللہ کے حامی شیعہ امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
  • ٹرمپ کی حلف برداری کیلئے پی ٹی آئی کے 20 افراد کو دعوت نامے ملے، سلمان اکرم
  • ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم
  • بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول 
  • بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول