چین میں کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے، چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
چین میں کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے، چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔اتوار کے روز چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی محقق وانگ لی پھنگ نے کہا کہ اس وقت سانس کی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا موسم ہے۔قومی نگرانی کے مطابق انفلوئنزا اب بنیادی بیماری ہے جو اس وقت طبی اداروں میں سانس کے شدید انفیکشن میں مبتلا مریضوں کا سبب بنتی ہے ، اور کوئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے جبکہ نوول کورونا وائرس سمیت سانس کے دیگر امراض کم وبائی معیار پر ہیں۔
فی الحال، چین میں فلو پازٹیو ریشو میں اضافے کا رجحان سست ہو گیا ہے، اور جنوری کے وسط سے فلو کی سرگرمی کے معیار میں کمی کی توقع ہے.
چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان حو چھیانگ چھیانگ نے کہا کہ قومی نگرانی سے ظاہر ہوا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں موسمی فلو کی صورت حال دیکھی گئی اور ملک بھر میں انفلوئنزا وائرس کی پازٹیو ریشو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے۔ تاحال چین میں طبی وسائل کی کوئی واضح کمی سامنے نہیں آئی ہے، اور متعلقہ کلیدی ادویات کی پیداوار، فراہمی اور ذخیرہ معمول کے معیار پر ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سامنے نہیں آئی ہے چین میں
پڑھیں:
چین دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول مناسب وقت پر بڑھائے گا، وزارت تجارت
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین برآمدی کنڑول کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اسٹرٹیجک وسائل سے وابستہ اشیاء میں شہری اور عسکری دونوں استعمال کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔ چین بین الاقوامی عمل کے مطابق عدم پھیلاؤ جیسی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرے گا، اور قومی سلامتی کے تحفظ سمیت اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ اسٹریٹجک وسائل کے شعبے میں مناسب موقع پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر فروغ دے گا اور متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ ملکر برآمدی کنڑول پر بات چیت اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے۔