آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 یا سے زائد رکنی اسکواڈ جمع کروانے کی ڈیڈلائن آج ختم ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کیلئے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت ایونٹ سے ایک ماہ قبل کھلاڑیوں کے نام جمع کروانے ہوتے ہیں، چیمپئینز ٹرافی کیلئے یہ ڈیڈ لائن 12 جنوری (یعنی آج) ہے۔

متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم کھیلیں گے یا نہیں! فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسکواڈ کے اعلان سے قبل جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کررہا ہے جس کے بعد حتمی اسکواڈ تشکیل دینا چاہتا ہے۔

اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے! انکشاف

چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، جس کیلئے اسکواڈ کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم یہی اسکواڈ برقرار رکھا جائے گا جس میں کم ازکم تبدیلیاں ہوں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ٹیم کے نام بھیجوانے کی ڈیڈ لائن، کیا صائم ایوب کا نام بھیجا جائے گا؟

اس سہ ملکی سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کرنیوالے اوپنر فخر زمان کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی

پڑھیں:

ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ پر استوار: ایاز صادق، سفیر سے گفتگو

اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات کے دوران کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں پارلیمانی رابطے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی 
  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
  • ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ پر استوار: ایاز صادق، سفیر سے گفتگو
  • چیمپئینز ٹرافی،بھارت کا افتتاحی تقریب کو متنازع بنانے کیلئے پروپیگنڈہ
  • چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • اسٹیڈیمز میں صحافیوں کا داخلہ بند! بھارت جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
  • صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے تصدیق ہوگئی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی