کارتک آریان کو 10 سال بعد محنت کا صلہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مل گئی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ڈگری کے حصول کے وقت کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کررہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)
ڈگری کے حصول کےلیے کارتک ممبئی میں ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی‘‘ پہنچے تھے۔ جہاں ان کے مداحوں نے بھی انھیں ڈگری کی مبارکباد پیش کی۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکار کو اپنے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے اور طلبا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سے لے کر کانووکیشن کےلیے اسٹیج پر کھڑے ہونے تک یہ بہت حسین رہا ہے‘‘۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اور اب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کےلیے مجھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔
اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تربوز کے شربت میں یہ ایک چیز شامل کرلیں اوربنا محنت وزن گھٹائیں
تربوز نہ صرف پیاس اور تھکاوٹ کو کم کرتا ہے، بلکہ یہ جسم کی گرمی کو بھی دور کرتا ہے۔ یہ پیشاب کی تکلیف، مثانے کے انفیکشن، اور جسم کی سوجن یا ورم کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
اگر تربوز کو گوند کتیرا کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک طاقتور مشروب بن جاتا ہے۔ یہ مشروب ہاضمے کو بہتر کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے، آنتوں کو صاف رکھتا ہے اور وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
گرمیوں میں دوسرے پھلوں کے مقابلے میں تربوز زیادہ فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اسے اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔
گرمیوں کی شدت میں ایک ٹھنڈا اور توانائی بخش مشروب جسم کو نہ صرف تازگی دیتا ہے بلکہ اندرونی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
گوند کتیرا اور تربوز کا امتزاج ایسا ہی ایک قدرتی مشروب ہے، جو گرمی کے دنوں میں جسم کو توانائی، ہائیڈریشن اور راحت فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر کے سومناتھ گپتا، سینئر کنسلٹنٹ فزیشن اور ذیابیطس کے ماہر (یشودا ہاسپٹلس، حیدرآباد) کے مطابق، گوند کتیرا میں قدرتی اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جسم میں موجود اندرونی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ جلد کی نمی برقرار رکھنے، لچک بڑھانے اور رنگت بہتر بنانے میں بھی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
جب گوند کتیرا کو تربوز جیسے پانی سے بھرپور پھل کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک طاقتور، قدرتی انرجی ڈرنک بن جاتا ہے، جو گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک اور توانائی فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر گپتا خبردار کرتے ہیں کہ گونڈ کتیرا کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اپھارہ یا اسہال جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
کچھ افراد کو گوند کتیرا سے الرجی بھی ہو سکتی ہے، اس لیے اسے باقاعدہ استعمال میں لانے سے پہلے الرجی کے امکانات کا اندازہ لگانا ضروری ہے۔
خصوصاً حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔
ہیلتھ کوچ ایشا لال مشورہ دیتی ہیں کہ اس مشروب کو صبح 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان ہلکے ناشتے کے طور پر یا دوپہر کے کھانے سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شام کے وقت، لیکن 5 بجے سے پہلے بھی اسے پینا فائدہ مند ہے۔ تاہم، اسے رات کے کھانے کے ساتھ یا سونے سے پہلے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
تربوز اور گوند کتیرا سے تیار کردہ یہ قدرتی مشروب گرمیوں میں توانائی، تروتازگی اور بہتر صحت کا ذریعہ بن سکتا ہے، بشرطیکہ اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا بھی ضروری ہے تاکہ اس مشروب کے تمام فوائد حاصل کیے جا سکیں۔