وزیراعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس دوران انہوں نے مئی 2025 تک 40 ہزار قرضے دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضے دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے قرض 15 سے 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلےکیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں
حکام کے مطابق صوبے میں اس پروگرام کے تحت 400 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر دیے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو اور اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا اس پروگرام کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے لوگوں کو اپنی چھت میسر آسکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپنا گھر پروگرام اپنی چھت
پڑھیں:
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، جیل میں نہیں روئی۔
فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بچوں کو جب ان کا حق اسکالر شپ کے صورت میں ملتا ہے تو اُن کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنا پیار مجھے طلباء کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آ کر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہو گا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار اسکالر شپس دی ہیں، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے۔
اس سے قبل لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔