بیرسٹر سیف کی پیر پگارا سے ملاقات،رابطے بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
عثمان خادم: اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت , حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔
پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
Currency Exchange Rates Saturday 11 January , 2024
بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف کے لئے
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی
اسلام آباد : بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کی اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدہ ہوئی تھی، جس میں پی ٹی آئی کے تمام مسائل اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے بھی تفصیل سے بات کی گئی، اور اس پر آرمی چیف کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کے بعد حالات میں بہتری آئے گی۔ اس کے باوجود، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کل اپنی اور آرمی چیف کی ملاقات کی تردید کی تھی۔