منال خان کی حسین پشواس پر مداح فدا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے شادی سیزن میں اپنے دلکش پشواس سے فیشن کی دنیا میں چار چاند لگادیے۔
ان دنوں منال خان خاندان میں ہونے والے شادیوں کے ایونٹس میں مصروف ہیں جس میں شرکت کیلئے وہ اپنی تیاری اور دلکش ملبوسات لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا کی زینت بنا رہی ہیں۔
ڈراموں میں لازوال اداکاری سے مشہور منال خان جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تو ہیں ہی لیکن انکا فیشن سینس بھی انہیں ایک انفرادی توجہ اور پہچان دلواتا ہے یا اگر یہ کہا جائے کہ منال خان پر ہر جوڑا اور ہر انداز جچتا ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔
اس بار بھی اپنی فیشن سینس کو مد نظر رکھتے ہوئے منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ٹی پنک اور مہرون کے کنٹراس پر مشتمل پشواس میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا۔
کام والے مہرون دوپٹے کو منال خان نے حسین پیچیدہ کاری اور کڑھائی سے مزین پشواس اور میچنگ کھلے ٹراؤزر کیساتھ اپنے لُک کو اس کمال کیساتھ مکمل کیا کہ ہر دیکھنے والا تعریف کیے بنا نہ رہ سکا۔
منال خان کے اس حسین و جمیل لباس کی بات کریں تو یہ جوڑا فیشن برانڈ اظہر مغل کا تیار کردہ ہے جو انکی آفیشل انسٹاگرام پیچ پر بآسانی مل جائے گا۔
علاوہ ازیں میک اپ کی بات کریں تو منال خان نے لائٹ میک اپ کا انتخاب کیا، جو ان کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ زیورات میں ’عائشہ اسیسریز’ کا انتخاب کرتے ہوئے انہوں نے سادگی اور نفاست کو برقرار رکھا جو ان کے مکمل لُک کو شاندار بنا دیتا ہے۔
غرض کے اوور آل لُک میں منال خان کسی حسن کی پری سے کم معلوم نہیں ہورہی تھیں جو انکے فینز کے دلوں کو بھا گئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منال خان نے
پڑھیں:
کشمیری رہنما یاسین ملک کی خوشدامن، مشعال ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
مشعال ملک ــــ فائل فوٹوتحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑ جیل میں بند رہنما یاسین ملک کی خوش دامن، اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔
مشعال ملک کی ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے دھرنا آگے بڑھانے کی اپیلحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا ایک، دو دن آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔
یہ بات یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین کی نمازِ جنازہ آج دن 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔