گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز نے خطاب کیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔
پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لئے جائیں گے، گورنر ہاوس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ سب کا فرض ہے کہ ملک میں معاشی بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔
گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
باپ کا ظالمانہ رویہ، عدالت میں کمسن بچوں نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گورنرسندھ کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو کو پیش کیا۔ مولانا راشد سومرو نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں سے تیار کیا گیاحلیم بہت ہی ذائقہ دار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر حلیم کی تیاری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔