یاسر نواز آڈیشنز میں اپنے ہی سسر سے ریجیکٹ؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستانی اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے آڈیشن میں اپنے ہی سسرکاظم پاشا کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف کردیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا اور نامور اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
جبکہ ساتھ ہی یاسر نواز شوبز انڈسٹری میں بھی ایک جانی مانی شخصیت ہیں انہوں نے ہدایتکاری کے علاوہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، یاسر نواز کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، دل زار زار، بکھرے موتی، میرا دل میرا دشمن سمیت دیگر شامل ہیں۔
حال ہی میں یاسر نواز اپنے یوٹیوب شو ’نادان میزبان’ میں نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے دلچسپ قصے سناتے ہوئے اپنے سسر و معروف ہدایتکار کاظم پاشا سے متعلق حیران کن انکشاف بھی کردیا۔
یاسر نواز نے شوبز کے ابتدائی دنوں کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ،’ جب میں اس فیلڈ میں آ رہا تھا تو مجھے تین ڈائریکٹرز نے ریجیکٹ کیا، جن میں طاہر سر، کاظم پاشا، اور حیدر امام شامل تھے۔ لیکن میں اب سمجھتا ہوں کہ یہ میری اپنی غلطی تھی، کیونکہ میں آڈیشنز کے دوران بہت نروس ہو جاتا تھا اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی۔’
یاسر نواز کے اس انکشاف کے بعد بھائی دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کاظم پاشا کی جانب سے مسترد کیے جانےکے بعد بھائی نے بدلہ لینے کیلئے ان کی بیٹی ندا پاشا سے شادی کرلی۔
واضح رہے کہ اس ٹاک شو میں ندا یاسر ، یاسر نواز اور دانش شوبز سے وابستہ مہمانوں کو مدعو کرتے ہیں اور دلچسپ اور مزاحیہ موضوعات سے خوب محفل لگاتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یاسر نواز کاظم پاشا
پڑھیں:
مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل کاٹی، لیکن اس دوران کبھی آنسو نہیں بہائے۔ فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے بچوں کو ان کا حق ملتا دیکھنا جذباتی لمحہ ہوتا ہے، جس سے خوشی کے آنسو آ جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ کی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے، وہ آئیں اور دیکھیں کہ ایک ماں نے بچوں کے ساتھ کیسا مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اب پنجاب کے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے۔ اس سال 30 ہزار اسکالر شپ دی گئی ہیں اور اگلے سال یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔
اس سے پہلے، لاہور میں “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈز” کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ 3 کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولتیں دی جائیں گی اور اگر قرضہ لینے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو حکومت مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں معیشت بہتر ہوئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، لیکن 2018 کے بعد معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب معیشت دوبارہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔